تیزرفتار گاڑی کی زد میں آنے والے دو نوجوانوں کی موت کا مقدمہ 12 روز بعد درج

اسلام آباد:تیزرفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے ضلع مانسہرہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی نوجوانوں کی موت کا مقدمہ 12 روز بعد درج کر لیا گیا ۔

اسلا م آباد ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار نے دونوں کو کچل دیا تھا اور خا تون ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئی تھی ۔حادثہ میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے ۔

متوفین کی تدفین کے بعد مانسہرہ کے رہائشی رفاقت نے تھانہ کھنہ پولیس کو بتایاکہ اسکا بیٹا شکیل اپنے دوست حسنین کے ہمراہ پیدل جارہا تھا کہ اچانک تیز رفتار گاڑی666-LEJ، نے ٹکرماری جس کے نتیجے میں اسکا بیٹااور دوست موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

خاتون گاڑی سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی۔ پولیس نے قتل خطاء کا مقدمہ درج کرلیا۔حادثے کی مرتکب گاڑی پولیس کےقبضےمیں ہے۔

تفتیشی افسر میاںخان کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ملکیت کی روشنی میں حادثے کے مرتکب ڈرائیور کا سراغ لگا کر اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

(0)

تیزرفتار گاڑی کی زد میں آنے والے دو نوجوانوں کی موت کا مقدمہ 12 روز بعد درج

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>