اغواء زیادتی کیس،متاثرہ لڑکی نے عدالت میں الزامات غلط قرار دیدیئے

راولپنڈی:اغواء اور زیادتی کے مقدمہ کی متاثرہ لڑکی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سائرہ نورین کی عدالت میں الزامات کی نفی کر دی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ تھانہ پیرودھائی پولیس نے مجھ سے سادہ کاغذ پر دستخط لیکر تحریر خود لکھ لی ہے ،میں نے تو کسی کو ملزم ہی نامزد نہیں کیا۔

عدالت نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد مقدمہ کی مدعیہ کو 8جولائی کو عدالت میں طلب کر لیا۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر( ص) نے عدالت کے روبرو اپنے بیان میں ملزمان کے خلاف درج مقدمہ کو محض غلط فہمی قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزمان نے اس سے کسی قسم کی جنسی زیادتی نہیں کی ۔

عدالت چاہے تو ملزمان کو بری کر سکتی ہے جس پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ لڑکی کسی دباؤ میں آکر بیان دے رہی ہو جس پر لڑکی کا موقف تھا کہ یہ درست ہے کہ اس کی ممانی اس مقدمہ کی مدعیہ ہے لیکن پولیس نے اس سے سادہ کاغذ پر دستخط لئے تھے جبکہ ہماری جانب سے کسی کو ملزم نامزد نہیں کیا گیا اور اب بھی ہماری جانب سے کوئی حقائق نہیں چھپائے جا رہے۔

یاد رہے کہ پیرودھائی پولیس نے ریحانہ کوثر کی درخواست پر گزشتہ سال چودہ اکتوبر کو مقدمہ درج کیا تھا جس میں مدعیہ کا موقف تھا کہ وہ اپنی 17سالہ لے پالک بھانجی( ص) کے ہمراہ گجرات سے راولپنڈی دربار پر حاضری دینے آئی۔

منڈی موڑ پرفون سم خریدنے کے دوران بھانجی کی طبیعت خراب ہو گئی جس کو ادھر ہی بٹھا کر باہر سے کھانے کے لئے کچھ لینے گئی واپس آئی تو بھانجی غائب تھی جسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔ پولیس نے بعد ازاں شعیب ارشد، احسان عابد، عبدالرشید اور شہاب الدین کو مقدمہ میں ملزم نامزد کیا تھا۔

(0)

اغواء زیادتی کیس،متاثرہ لڑکی نے عدالت میں الزامات غلط قرار دیدیئے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>