کلرسیداں :28سالہ خاتون بھڑوں کے کاٹنے سے جاں بحق ہو گئی، مقامی دوکاندار راجہ اظہر الرحمان کی بھانجی اپنی والدہ کے ہمراہ گھر میں بھوسہ اٹھا رہی تھی کہ اسے دو زہریلی بھڑوں نے کاٹ لیاجس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔
نمازجنازہ موہڑہ مرید میں ادا کی گئی جس میں حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمودذین العابدین عباس،عاطف اعجاز بٹ،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم،نمبردار اسد عزیز، ملک عنصر خان، صغیر بھولا، شیخ عظیم اکرم، چوہدری نعیم بنارس، سرار صلاح الدین احمد، جاوید چشتی ایڈووکیٹ،مسعود بھٹی،راجہ امجد بگھاروی،خان امجد خان،شیخ شبیر ہیرا،شیخ سلیمان شمسی،نعمان ظفر،بابو محمد حنیف اور دیگر نے شرکت کی۔
(4)