میلان: اٹلی کے شہر میں مقیم چار پاکستانی دوست ذاتی کام کے لیے میلان میں پاکستان قونصلیٹ جا رہے تھے کہ تورنیو میلان موٹر وے پر پیچھے سے آنے والے تیز رفتار فرگونے ان کی گاڑی کو بری طرح کچل دیا۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ31سے 40سال عمر کے بد قسمت چاروں تارکین وطن قمر بٹ، راجہ فرید،محمد عابد اور نعیم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔جان بحق ہونے والوں کے جسد خاکی اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کے جسد خاکی پاکستان ان کے آبائی گائوں بھجوانے کے لیے قونصلیٹ جنرل آفس میلان میں سفری دستاویزات پر کام جاری ہے،حادثہ پراٹلی بھرمیں پاکستانی کمیونٹی سوگوار ہوگئی ہے۔
(92)