کلرسیداں:کلرسیداں میں کمسن چوروں نے انت مچادی شہر اور مضافات میں گھروں میں داخل ہوکر چوری کی وارداتیں کرتے ہیں اندرون شہر بھی مین ہولوں کے ڈھکن چوری کر لیتے ہیں کلرسیداں کے برساتی نالہ کانسی کے غربی کنارے اور جناح کالونی میں ر ہا ئش پزیر دس سے چودہ برس کے درجن کے لگ بھگ چور کچرا چننے کی آڑ میں میں چوری کی وارداتیں کرتے ہیں۔
گزشتہ شب تھانہ کلر کی عمارت کے ملحقہ علاقوں میں ان کمسن چوروں نے شہریوں کو سکون غارت کر رکھا ہے یہ گھروں کے باہر پڑی اشیا کے علاؤہ گھروں کے اندر سے بھی اشیا چوری کرکے لے جاتے ہیں انہوں نے ایک فٹ کی لوہے کی ونڈو کو چرانے کے لیئے اتفاق ٹا ئون کلرسیداں کی چھ سات سو میٹر کی حفاظتی دیوار بھی توڑ دی ہے۔
مقامی سیاسی سماجی رہنما الحاج اسلم بانی نے ایس ایچ او کلرسیداں سردار ذوالفقار سے ملاقات کی اور انہیں کمسن چوروں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔
(45)