ماچھیہ میں60 سالہ شخص کی پر اسرار موت

دولتالہ:ماچھیہ میں60سالہ شخص کی موت معمہ بن گئی۔ ذرائع کے مطابق صمد محمود ولد محمد حسین ساکن ماچھیہ نے جاتلی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سو رہے تھے سحری کے لیے بیدار ہوئے تو میرے والد اپنی چارپائی پر خون میں لت پت پڑے تھے۔

انکے ماتھے پر فائر لگا تھا اور پسٹل بھی چارپائی کے دائیں طرف پڑا ہوا تھا۔ جاتلی پولیس نے نا معلوم ملزم کے خلاف زیر دفعہ302مقدمہ کا اندراج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

(73)

ماچھیہ میں60 سالہ شخص کی پر اسرار موت

| News | 0 Comments
About The Author
-