دوگروپوں میں فائرنگ،2افرادجاں بحق،خواتین سمیت چارزخمی

راولپنڈی:تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دوافرادجاں بحق اورراہ گیروں اوردوخواتین سمیت چارافرادزخمی ہوگئے۔

پولیس کوجاویدشاہ نے بتایا کہ میں ، سمیع اللہ اورخستہ گل اپنی گاڑی پر راولپنڈی جارہے تھے کہ پونے بارہ بجے رات بہوٹی موڑ سے آگے پہنچے تو ایک موٹرسائیکل جس پردومسلح افرادسوارتھے اورقریب ہی کیری ڈبہ کھڑاتھاکیری ڈبہ کے قریب چارمسلح افراد موجود تھے ،جب کہ کھیتوں کی جانب مخالف گروپ آپس میں کراس فائرنگ کررہے تھے۔

فائرنگ کی وجہ سے ہم لوگ کچھ فاصلے پرگاڑی کھڑی کرکے نیچے اترے کہ اسی اثنامیں کیری ڈبہ کے قریب موجود افرادنے ہم پر اندھادھندفائرنگ شروع کردی ۔

فائر سمیع اللہ کو لگے، میں نے زمین پرلیٹ کر جان بچائی۔جب فائرنگ کی آوازیں آنابندہوئیں تومیں نے دیکھا کہ موٹرسائیکل کے قریب دوافرادزخمی حالت میں پڑے تھے جب کہ کیری ڈبہ میں دوعورتیں زخمی تھیں ،پولیس کے مطابق موٹرسائیکل کے قریب زخمی حالت میں ملنے والے دوافرادکی شناخت حمزہ علی عرف رنگا اوردانش خان کے ناموں سے ہوئی جودونوں بعد ازاں دم توڑگئے ۔

پولیس کے مطابق حمزہ عرف رنگا جڑواں شہروں میں متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔پولیس کے مطابق کراس فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے سمیع اللہ خان تحصیل چیئرمین ہری پورہیں ۔

(133)

دوگروپوں میں فائرنگ،2افرادجاں بحق،خواتین سمیت چارزخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>