اسلام آباد: تھانہ بہارہ کہو میں شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہو ئے آئی جی احسن یونس نے اے ایس آئی ٹیپو سلطان اور کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔
انہوں نے ایس ایس پی آپریشنزکی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی جس میں ایس پی سٹی اور ایس ڈی پی اوبھی شامل ہیں۔
بتایا جا تا ہےکہ بھارہ کہو پولیس نے ایک مبینہ موٹر سائیکل چور کو گرفتار کیا جسے چھڑوانے کیلئے اسکے ماموں تھانے آئے اور بدتمیزی کرتے ہوئے پولیس سے ہاتھا پائی کی۔
شہری پر تشدد کرنے والے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے انکے کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
(2)