اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 41 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءکے علاوہ ،3کاریں اور16موٹرسائیکل اڑا لیےگئے ،پولیس نے چیک ڈس آنر کے بھی مقدمات درج کر لیے ۔ تھانہ گولڑہ کے علاقے میں شاہد، شمس کالونی کے علاقے میں شفقت ، کوہسار کے علاقے میں عامر،تھانہ آبپارہ کے علاقے میں تنویر،گولڑہ کے علاقے میں غلام احمد، رمنا کے علاقے میں موسی خان ، کمال الدین ،کامران، تھانہ نیلور کے علاقے میں شاہد امین، لوہی بھیر کے علاقے میں اشتہار خان ،کورال کے علاقے میں طاہر ،عبداللہ ،کھنہ کے علاقے میں حسنین علی ،زبیر، آئی نائن کے علاقے میں اسامہ ،دانش کے موٹرسائیکلوں اورتھانہ مارگلہ کے علاقے میں احمد مرتضیٰ کی کار، تھانہ آئی نائن کے علاقے میں عدنان مظہر کی کار،تھانہ کورال کے علاقے میں عظیف کو گاڑی سے محروم کردیاگیا۔
ادھر تھانہ ترنول کے علاقے میں دوران سفر ظریف خان کی جیب سے دو لاکھ ساٹھ ہزارروپے ، تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں ارشد کے گھر کے تالے توڑ کر چھ تولہ طلائی زیور، دو لاکھ روپے ، آٹھ ہزار پاونڈ، 35سو درہم، اور تین ڈائمنڈ سیٹ ،رانا عدنان کے گھر سے طلائی چین، اور طلائی ٹاپس اور نقدی ،آئی نائن کے علاقے میں احمد حسن کا موبائل اور نقدی ،تھانہ نون کے علاقے میں شمع کی دو بکریاں،تھانہ بھارہ کہوکے علاقے مٰیں اقبال شاہ کی کیبل،تھانہ گولڑہ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں منور کی اہلیہ کے پرس سے آٹھ لاکھ روپے ،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں احمد کا موبائل ولید عاف کا سامان، تھانہ سہالہ کے علاقے میں عمار سلطان کے گھر سے اسکی گھریلوملازمہ رمشہ اور اسکے خاوند نے چار تولہ زیوراور نقدی، تھانہ کورال کے علاقے میں طارق سے دس تولہ زیوراور دس ہزاررروپے ، کورال کے علاقے میں عامر کا پرس وموبائل ،نعیم خان کی دکان سے کھانے پینے کا سامان ،امجد کے گھر سے بجلی کی تاریں اور موٹرچرا لی گئی۔
دوسری جانب تھانہ کوہسار کے علاقے میں گاڑی میں سوار رحمینہ اور اسکے دوست سے 55ہزارروپے ، دو موبائل اوردیگر اشیا،تھانہ کھنہ کے علاقے میں جمیل سے موبائل اور چاندی کی انگوٹھی، تھانہ کورال کے علاقے میں جہانزیب سے نقدی ،رضوان سے موبائل فاروق سے موبائل ،تھانہ کھنہ کے علاقے میں عثمان سے موبائل، آئی نائن کے علاقے میں واجد سے موبائل ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں رفیع اور اسکے بھانجے سے سات سو ڈالر، چودہ ہزارروپے، دو سو افغانی اور موبائل چھین لیے گئے ۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں کارڈ دکھا نے والے اہلکاروں نے چچا بھتیجے کو لوٹ لیا۔عبدالجبار نے پولیس کوبتایاکہ بھتیجے کے ہمرہ پیدل جارہاتھاکہ سلو ر گرے کلر کی کار روکی، ایک نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا، کارڈ دکھایااور تلاشی کے دوران تین لاکھ روپے نکال کرفرار ہوگئے۔
تھانہ نیلو رپولیس نے ٹھنڈا پانی کے علاقے میں دو شہریوں کے ساتھ پلاٹ کے نام پر ہونے والے فراڈ کے دو مقدمات درج کرلیےہیں۔ناصر اقبال اوروسیم نے الگ الگ مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ انھوں نے راجہ زاہد ستی سے پانچ پانچ مرلے کے پلاٹ خریدے اور اب ان پلاٹوں پر اور لوگ ملکیت کا دعوی کررہے ہیں، راجہ زاہد ستی ،راجہ کامران اوراس کی اہلیہ ارم شہزادی کے خلاف پولیس نےمقدمات درج کرلیے۔
(6)