زیرتعمیر مکان پرقبضہ کرنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی:شہری کے زیرتعمیر مکان پرقبضہ کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ ویسٹریج کو فیصل امیر نے بتایا کہ میں نے لین نمبر 5میں اپنی زمین پر گرے سٹرکچر تعمیر کیا ہے، دوسرے فلور پر تقریبا 7 فٹ تک تعمیر کا کام پہنچ چکا ہے جہاں بجلی کا میٹر بھی میرے نام نصب ہے ۔

اس زمین پر عبدالقیوم اور اسکے ساتھیوں نے ملکر عدالت سے حکم امتناعی لے آئے جس کے بعد عدالت نے وہ سٹے ہمارے حق میں خارج کر دیا بعد میں مذکورہ ملزموں نے انہی کاغذات پر دوسرے بندے کے ذریعے عدالت سے سٹے لے لیا۔ تھانہ ویسٹریج میں دونوں فریقین کو پابند کیا گیا کہ 29مارچ تک مذکورہ زمین پر کام نہیں کرینگے۔

رات تقریباً 2 سے اڑھائی بجے کے درمیان مرجان خان اسکا بھائی غنی اور اس کے گھر کی تین عورتیں ، تین بچے اور ساتھ میں چند نامعلوم افراد بمع اسلحہ مذکورہ گھر میں عدالت اور پولیس کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھس گئے اور ہمیں جان و مال کی سنگیننتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ مذکورہ گھر پر غیر قانونی طور پر گیٹ اور کھڑکی نصب کرکے قابض ہوگئے ہیں ۔

(1)

زیرتعمیر مکان پرقبضہ کرنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>