اسلام آباد:نجکاری کمیشن سے کام کرنے والے ڈرائیور کی پر اسرار موت کو بیٹے نے قتل قرار دیتے ہوئے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کو نیئر عباس نے بتایاکہ اسکے والدغلام عباس تیرہ سال سے نجکاری کمیشن میں بطور ڈرائیور کام کررہے تھے۔ والد کی فوتگی کا سن کر وہ دفتر پہنچا تو دیکھاکہ نعش دفترکے دروازے کی چوکاٹ کے ساتھ لٹک رہی تھی ۔
گلے میں رسی اور پاؤں زمین پر تھے ۔ کسی نامعلوم نے اسکے والد کو قتل کرکے نعش لٹکادی اور خودکشی کا تاثر دینے کی کوشش کی۔
(8)