راولپنڈی:ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری زخمی ہو گیا، تھانہ گنجمنڈی پولیس کو ذوالفقار نے درخواست دی کہ دکان میں موجود تھا کہ 2نامعلوم موٹر سائیکل سوارآئے ۔
ایک نے اندر آ کر مجھے اسلحہ کی نوک پر ہینڈز اپ کروا لیا اور 50ہزار روپے اور میرا موبائل فون چھین لیا ۔
اسی اثنا میں گل زمان دکان کے اندر آ گیا جس کو ملزم نے دیکھ فائر کیا جو گل زمان کو ٹانگ پر لگا جس سے وہ زخمی ہو گیا ۔
دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
(4)