دس سالہ یتیم بچے کے اغوا ء،قتل کے ملزم کو سزائے موت

راولپنڈی:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکا نے دس سالہ یتیم بچے کو اغوا کر کے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار نوجوان کو عمر قید کیساتھ سزائے موت دینے کا حکم دیدیا۔

پروین بی بی نے تھانہ ایئرپورٹ کو گزشتہ سال یکم ستمبر کو درخواست دی تھی کہ دو برس قبل شوہر کے فوت ہونے پر محنت مزدوری کیلئے راولپنڈی آکر نواز کالونی گلزار قائد میں رہائش اختیار کی۔ہمارا دور کا رشتہ دار محمد کاشف بھی اپنی بیوی ارم کے ہمراہ اسی گھر میں رہائش پذیر تھا جو اکثر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا کرتا تھا۔

میں نے ارم کے والدین کو صورتحال سے آگاہ کیا جو یہاں آکر اپنی بیٹی کو ساتھ لے گئے اسی رنج کا بدلہ لینے کیلئے کاشف 31اگست کو میرے دس سالہ بیٹے ثناء اللہ کو صبح دس بجے اپنے ساتھ لے گیا جس کی برہنہ نعش اگلے روز صبح پانچ بجے ریلوے لائن کے قریب جھاڑیوں سے ملی جسے گلا دبا کر مارا گیا تھا۔

گزشتہ روز عدالت نے22سالہ کاشف کو اغوا کے جرم میں عمر قید اور قتل پر سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

(1)

دس سالہ یتیم بچے کے اغوا ء،قتل کے ملزم کو سزائے موت

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>