کہوٹہ میں چور دن دیہاڑے گھر سے 14 تولے طلائی زیوارت ،3 لاکھ کیش لے اُڑے

کہوٹہ:کہوٹہ کے علاقہ نئی آبادی میں دن دیہاڑے چوری کی واردات، چورڈاکٹر رضا کے گھرسے 14 تولے طلائی زیوارت اور 3 لاکھ کیش لے اُڑے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نئی آبادی میں سڑک کے قریب ڈاکٹر رضا کے گھر دن دیہاڑے چوری کی واردات ہوئی، ڈاکٹر رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری اہلیہ جو نجی ہسپتال میں سروس کرتے ہیں ہم صبح 8 بجے بچوں کو سکول و یونیورسٹی روانہ کر کے ڈیوٹی پر چلے گئے۔

میں 2 بجے کے قریب گھر آیا تو گھر کا گیٹ کھلا ہوا تھا اندر جا کر سامان چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ 14 تولے سونا اور تقریبا 3 لاکھ کیش غائب ہے انھوں نے کہا کہ میری دن رات محنت کی کمائی ہے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(9)

کہوٹہ میں چور دن دیہاڑے گھر سے 14 تولے طلائی زیوارت ،3 لاکھ کیش لے اُڑے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>