کہوٹہ:نئی آبادی میں گزشتہ رات نا معلوم افراد نے بابر نامی شخص کی سبزی فروٹ و چکن شاپ کو شٹر توڑ کر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جسکی وجہ سے لاکھوں روپے لاگت سے تیار کی گئی د کان مرغیاں اور سبزی فروٹ جل کر راکھ ہو گیا ۔
جبکہ اُسی رات گلی نمبر 5میں کھڑی قیمتی کار کو بھی آگ لگا دی راجپوت پکوائی سنٹر کے بینرز بھی جلا دیے گئے، بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور ریسکیو1122کی مدد سے آگ بجھائی۔
صبح ہو تے ہی پولیس تھا نہ کہوٹہ موقع پر آگئی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
بابر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے آکر کاروبار کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا مگر میرا لاکھوں کا نقصان ہو گیا ،محمد رمضان اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے حکومت میری مالی مدد کرے تا کہ دوبارہ کاروبار کر کے بچوں کا پیٹ پال سکوں عوام علاقہ نے بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔
(9)