کلرسیداں:دینی درسگاہ کے دس سالہ طالب علم کے ساتھ زیادتی،مقدمہ درج، محمد بنارس ولد کرم داد سکنہ سہنسہ آزاد کشمیر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا ذیشام پنڈورہ درس میں حفظ کیلئے داخل کروایا تھا۔
میرا بیٹا دو دن قبل درس سے چھٹی کر کے گھر آیا تو واپس نہ جا رہا تھا۔
میرے بیٹے ذیشام نے اپنی والدہ مسماۃ تصویر اختر کو بتایا کہ میرے ساتھ محمد عتیق نے 10 اور 11 فروری کی درمیانی شب میرے ساتھ بدفعلی کی تھی جس کی وجہ سے وہ اب بھی میرے ساتھ بدفعلی کرنا چاہتا ہے اس لئے میں درس میں نہیں جانا چاہتا ہوں۔کلر سیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
(8)