کہوٹہ میں مسافر کوچ پر ہوائی فائرنگ ،گلے پر ڈور پھرنے سےموٹرسائیکل سوار زخمی

کہوٹہ:کہوٹہ میں مسافر کوچ پر ہوائی فائرنگ ،تھانہ کہوٹہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سفیان نصیر ولد محمد نصیر نے پولیس تھانہ کہوٹہ کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ پلندری بار ل سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ جسکو ڈرائیور محمد شفیق چلا رہا تھا گاڑی جب ترکھیاں کے مقام پر پہنچی تو چار مہران کاروں نے ہمارا پیچھا کرنا شروع کر دیا اور ہم پر پتھراؤ کیا جب گاڑی باولی پہنچی تو مہران کار میں موجود دو اشخاص نے ہوائی فائرنگ کی لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی اور جب ہم کلر چوک پہنچے تو رش کے ناعث ہماری گاڑی رک گئی۔

ڈرائیور محمد شفیق گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلا تو دو موٹر سائیکل پر موجود اشخاص نے ڈرائیور کا پیچھا کیا۔سفیان نصیر نے وجہ عناد بتاتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس واقعہ سے ایک روز قبل بھی مہران گاڑی میں موجود دو اشخاص نے گاڑی روک کر ڈرائیور کو زدوکوب کیا اور نا معلوم اشخاص نے کہا کہ ہماری گاڑی کو اوور ٹیک کیوں کیا پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر لیا۔ مسافروں اور کشمیری ٹرانسپورٹرز کے احتجاج پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

ادھر راول روڈپر دھاتی ڈورگلے پرپھرنے سےموٹرسائیکل سوار زخمی ہو گیا ،تھانہ وارث خان کو اظہر اقبال نے بتایا کہ میرے ہمراہ عدیل حیدراورطاہر فرید موٹر سائیکل پر اپنے گھروں کی طرف نکلے، آرآئی سی ہسپتال سے تھوڑا آگے پہنچے تو عدیل حیدر جو موٹرسائیکل چلا رہا تھا کے گلے پر دھاتی ڈور پھر گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور موٹرسائیکل بے قابو ہو کر گر گیا ۔پولیس نے نامعلوم پتنگ بازکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(13)

کہوٹہ میں مسافر کوچ پر ہوائی فائرنگ ،گلے پر ڈور پھرنے سےموٹرسائیکل سوار زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>