پانچ سالہ بچہ پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق،زمین تنازعہ پر گولیاں چل گئیں

کلرسیداں:شاہ باغ کے نواحی گا ئوں ڈیرہ خالصہ میں پا نچ سال کا بچہ پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

چوھدری کریم کا کمسن بیٹا جو ڈیرہ خالصہ سکول میں پہلی جماعت کا طابعلم تھا وہ سکول سے چھٹی کے بعد گھر میں کھیلتے ہو ئے پانی کی ٹینکی میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

ادھر زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر دو متحارپ گروپ گتم گتھا ہو گئے۔

اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے محمد نعیم نامی شخص زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

پولیس مصروف تفتیش ہے۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

(66)

پانچ سالہ بچہ پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق،زمین تنازعہ پر گولیاں چل گئیں

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>