کہوٹہ: ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش غلام مرتضیٰ ساکن ڈھوک لاؤدی داخلی ہوتھلہ سے 2000گرام چرس بر آمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے9cکا پرچہ دے دیا۔
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ میرا مشن تحصیل کہوٹہ کو جرائم فری بنانا اور منشیات فروشی کا خاتمہ ہے۔
جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت رعایت نہ بخشی جائیگی۔
(145)