چوہرے قتل کیس میں دو ملزمان کو سزائے موت،تین تین لاکھ روپے جرمانہ

کلرسیداں:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی کی عدالت نے کلر سیداں کے گاؤں سموٹ میں دیوار تعمیر کرنے کے تنازعے پر چوہرے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان آصف حسین اور سلامت حسین کو سزائے موت اور تین تین لاکھ روپے جرجانہ،ناصر حسین اور محمد حامد کو مختلف دفعات میں 25،25 سال قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ اورراشد حسین کو مختلف دفعات میں 8 سال قید اور 35ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

مقدمے میں نامزد ملزم کرامت حسین کو شک کا فا ئدہ دے کر مقدمہ سے بری کر دیا گیا جبکہ ملزم محمد اسد کو عدم گرفتاری پر اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

یاد رہے کہ 13ماہ قبل،کلر سیداں کے نواحی گاؤں سموٹ میں دیوار تعمیر کرنے پر مجرمان نے مکان کی چھت پر چڑھ کر فائرنگ کرتے ہوئے دو خواتین سمیت چار افراد کو قتل جبکہ دو خواتین سمیت 8 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی،ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود اور کانسٹیبل ڈاکٹر امتیاز حسین نے مجرمان کو گرفتار کر کے ان سے موثر تفتیش کر کے مجرمان کو عدالت سے سزائیں دلوائیں۔

(158)

چوہرے قتل کیس میں دو ملزمان کو سزائے موت،تین تین لاکھ روپے جرمانہ

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>