بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے پالیسی میں نرمی

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے ویکسین شدہ مسافروں کیلئے بورڈنگ سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی۔

این س او سی کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے غیر ویکیسن شدہ افراد کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط لاگو رہے گی، بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کیلئے مکمل ویکیسن شدہ ہونا لازمی ہوگا۔12 سال سےکم عمربچوں کولازمی ویکیسن سےاستثنیٰ ہوگا، 12سے18 سال تک کے افراد31 مارچ تک مکمل ویکیسن کے بغیر پاکستان آسکتے ہیں۔

این سی او سی کی پالیسی کے مطابق ڈی پورٹ اور زمینی راستے سے داخل غیر ویکیسن شدہ افراد کا ریپڈ ٹیسٹ بارڈر پر کیاجائے گا۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کوگھر میں قرنطینہ کرنا ہوگا، بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے پالیسی پر عملدرآمد 24 فروری سے ہوگا۔

(144)

بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے پالیسی میں نرمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>