راولپنڈی :گھرمیں آتش زدگی سے دوبھائی جھلس گئے ۔ریسکیو1122کے مطابق منگل کی صبح ڈھوک سیداں روڈ کے قریب غازی آبادمیں ایک گھرمیں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی جس سے 22سالہ عثمان ولد اصغر اور40سالہ سرور ولداصغر جھلس گئے ۔دونوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ادھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی صاحبزادہ نقیب شہزاد نے بچوں سے زیادتی کے دو مقدمات میں ملوث ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔
ایک کیس راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کی پولیس نے گزشتہ برس یکم اپریل کو صائمہ بی بی کی درخواست پر درج کیا تھا جس میں سائلہ کا موقف تھا کہ میری تیرہ سالہ بیٹی دس مارچ کو گھر سے لاپتہ ہوئی تھی۔
پولیس نے اس کیس میں ذیشان گل کو حراست میں لیا تھا، اسی طرح گزشتہ سال سولہ جنوری کو تھانہ کلرسیداں میں مکھن خان کی درخواست پر درج کیس کے مطابق عاصم اور بلال سمیت ایک نامعلوم شخص نے ان کے سات سالہ پوتے کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
عدالت نے دونوں مقدمات کے ملزمان کو ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کر دیا۔
(41)