جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ،661بوتلیں، آلات برآمد

اسلام آباد: تھا نہ رمنا پولیس نے میرا آبادیہ سیکٹر جی بارہ کے علاقے میں جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ ایک ملزم گرفتا ر کر کے 661 بوتلیں شراب،فلیور، سٹکر،متعدد خالی بوتلیں اور آلات تیاری شراب برآمد کر لئے۔

ایک کلو 321 گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان ایک حویلی میں جعلی شراب تیار کر کے گاہکوں کو فروخت کرتے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

پکڑے گئے ملزم کا نام اروش بتایا جاتا ہے۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نےکہا کہ اسلام آباد پولیس شراب و منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔

(50)

جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ،661بوتلیں، آلات برآمد

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>