راولا کوٹ میں پولیس کا آپریشن، چوری ہونیوالی مزید 3 گاڑیاں برآمد

مظفر آباد:اے ایس پی راولاکوٹ خاور علی شوکت کی سربراہی میں چوری شدہ اور ٹمپرڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری ، مزید 3چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لی گئیں ، 3 روز میں آپریشن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 21چوری شدہ گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز راولاکوٹ میں پولیس اورانٹی کار لفٹنگ سیل کی کارروائی کے دوران مزید 3چوری شدہ گاڑیاں برآمد ہوئیں ۔پولیس اور انٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے منیر چوک ، ڈی چوک ، بنک روڈ ، دریک کے علاقوں میں ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ کی جس دوران3چوری شدہ برآمد کی گئیں۔

خاور علی شوکت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری رہے گا ، پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اس آپریشن کو جاری رکھا جائیگا۔

(55)

راولا کوٹ میں پولیس کا آپریشن، چوری ہونیوالی مزید 3 گاڑیاں برآمد

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>