اسلام آباد:تھانہ لو ہی بھیر کے علاقے جناح گارڈن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا گیا، ملزم سر قہ با لجبر، نقب زنی اور غیر قانو نی اسلحہ رکھنے کے جر ائم میں ریکا رڈ یا فتہ اور تھانہ شہزاد ٹا ؤن کے چار مقدما ت میں چالا ن یا فتہ بھی ہے۔
ہفتہ اور اتو ار کی درمیانی رات تھانہ لو ہی بھیر پولیس سنیپ چیکنگ کررہی تھی،اس دوران پولیس اہلکاروں نے دو بلا نمبر مشکو ک مو ٹر سائیکلو ں کو رکنے کا اشارہ کیا، تو مو ٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے پولیس پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے تمام ترحفاظتی اقدامات کے ساتھ حکمت عملی سے ملزمان کو دوبارہ روکا تو ڈاکو ئوں نے دوبارہ فائرنگ کردی،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تین ملزمان فرار ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکر لیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ڈاکو کی شناخت ارشاد عرف عظمی کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم سر قہ با لجبر، نقب زنی اور غیر قانو نی اسلحہ رکھنے کے جر ائم میں ریکا رڈ یا فتہ اور تھانہ شہزاد ٹا ؤن کے چار مقدما ت میں چالا ن یا فتہ بھی ہے۔ گینگ کے باقی ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس اہلکاروں کی دلیری پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی۔
(58)