پوٹھوہاری کمیونٹی یو اے ای کا پیر سید مخدوم شاہ ہمدانی پیر آف پنگالی شریف کے اعزاز میں عشائیہ

دبئی:پوٹھوہاری کمیونٹی یو اے ای کی جانب سے پیر سید مخدوم شاہ ہمدانی پیر آف پنگالی شریف کے اعزاز میں شاندار عشائیہ۔ صدر مسلم لیگ ن یو اے ای غلام مصطفی مغل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،میزبان کمیونٹی نے اپنے معززمہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پوٹھوہاری کمیونٹی یو اے ای کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے معززمہمانوں پیر سید مخدوم شاہ ہمدانی پیر آف پنگالی شریف،معروف کاروباری شخصیت راجہ محمد آصف اور میاں جی الیکٹرونکس کے چیئرمین چوھدری نعمان کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا ۔

تقریب میں صدر مسلم لیگ ن یو اے ای غلام مصطفی مغل،معروف سماجی شخصیت راجہ لالہ عبدالغفور،راجہ عابد جنرل سیکرٹری ن لیگ دبئی،اویس قریشی نائب صدر ن لیگ دبئی،راجہ امتیاز کیانی،ملک اخلاق اعوان،حاجی فضل حُسین،جناب ظہیر،مرزا تجمل،راجہ محبوب،راجہ آفتاب،راو اکبر ساقی،چودھری سہیل،غلام جیلانی،سرفراز مغل سمیت دیگر دوستوں نے شرکت کی۔

محفل رات گئے تک چلتی رہی اور خاص کر پیر مخدوم صاحب کی سیر حاصل گفتگو سے لطف اندوز ھوتے رہے اس موقع پر مخدوم شاہ صاحب نے کہا کہ پوٹھوہاری کمیونٹی یو اے ای کو اکٹھے دیکھ کر ہمیشہ بہت خوشی ھے اور جب بھی دبئی میں آتا ھوں ہمیشہ بہت پیار ملتا ھے۔تقریب کے آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی صدر مسلم لیگ ن یو اے ای غلام مصطفی مغل اور لالہ راجہ عبدالغفور نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(34)

پوٹھوہاری کمیونٹی یو اے ای کا پیر سید مخدوم شاہ ہمدانی پیر آف پنگالی شریف کے اعزاز میں عشائیہ

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>