پی ٹی آئی آزاد کشمیر ارکان کے شکوے،عمران خان نےوزیر اعظم آزاد کشمیر کو طلب کرلیا

اسلام آباد:آزاد کشمیر میں حکومت کی ناقص کارکردگی اور بیڈ گورنس سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنوں میں بد دلی اور مایوسی پھیل گئی ۔ کارکنوں کے شکوے شکایتوں پر وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبد القیوم نیازی کو اسلام آباد طلب کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کی ’’مبینہ بغاوت ‘‘ کے بعد بھی سردار عبدالقیوم نیازی اپنا طرز عمل بدلنے کے لئے تیار نہیں جس پر آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی رہنما ئوں نے مرکزی قیادت کو سخت تنبیہ کر دی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر سردار عبد القیوم نیازی کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں عبد القیوم نیازی از خود اپنا استعفیٰ پیش کرسکتے ہیں جبکہ سردار عبد القیوم نیازی نے اپنی حکومت کی ڈولتی کشتی بچانے کے لئے ہاتھ پا ئوں مارنے شروع کردیئے ہیں۔

اس سلسلہ میں انہوں نے اپنی قریبی رفقا ءسے مشاورت کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا ہے ۔اپوزیشن کے بعض ارکان عبدالقیوم نیازی کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اسمبلیاں ہی تحلیل کردیں ۔

(114)

پی ٹی آئی آزاد کشمیر ارکان کے شکوے،عمران خان نےوزیر اعظم آزاد کشمیر کو طلب کرلیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>