لاہور:سابق قومی آل راؤنڈر عبدالرزاق کو پولیس نے سٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا،جس پر سابق آل راؤنڈر واپس روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق میچ دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم کے نشتر پارک گیٹ پہنچے تھے جہاں پولیس نے ان سے کہاکہ آج سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نشتر پارک کے تمام دروازے بند کردئیے گئے۔
آپ اس دروازے سے نہیں جاسکتے ہمیں آرڈر ہے کسی کو بھی نہیں جانے دینا۔جس پر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ میں روز اسی دروازے سے جاتا ہوں میرے پاس پارکنگ اسٹیکر بھی موجود ہے۔
تاہم پولیس اہلکاروں نے انکی بات نہ سنی جس کے بعد عبدالرزاق اپنی گاڑی پر واپس روانہ ہوگئے۔
(60)