کلر سیداں:کلر سیداں کے نواحی گاؤں شاہ باغ میں واقع ایک فوڈ شاپ میں مبینہ طور پر سموسوں سے چوہے کے مردہ بچوں کے برآمد ہونے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر عابد حسین شاہ اور ہیلتھ سپروائزر واجد حسین نے دکان کو سر بمہر کر دیا۔
محکمہ ہیلتھ کلر سیداں کے مطابق 20/25کلوگرام بیسن جو کہ سموسوں اور پکڑوں کیلئے تیار کیا گیا تھا کو بھی موقع پر تلف کر دیا جبکہ وقاص احمدنے میڈیا کو بتایا کہ اس کیخلاف سازش کی گئی ہے۔
کسی نامعلوم گاہک نے سموسوں کے اندر مردہ چوہوں کے بچے ڈال کر میرے خلاف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔
(6)