کلر سیداں:گلی سے پانی گزارنے پر جھگڑا،ایک شخص دوسری جانب سے دھکا لگنے پر زمین پر گرتے ہی دم توڑ گیا،یہ واقعہ گاؤں للہ کمال پور میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق گلی کی نالی کے پانی پر محمد خان کی امتیاز نامی شخص سے تو تکرار ھوئی اسی دوران محمد خان نے محمد امتیاز کو دھکا دیا جس سے وہ زمین پر گر کر بے ہوش ہو گیا۔
اس کو طبی امداد کیلئے بگاشیخاں ہسپتال لے جایا گیا وہ جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔
(122)