اسلحہ کی نوک پر خاتون سے زیورات اور پانچ لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

کلر سیداں:ریحانہ شاہین زوجہ محمد اسلم سکنہ کہوٹہ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ میں گزشتہ روز اپنی بھتیجی کنزہ طارق اور قاسم حسین سکنہ ڈھکی موہڑہ جنڈ بشندوٹ کیساتھ سٹام فروش ماسٹر عبدالمجید تحریری معاہدہ بابت فروختگی زمین و بیع خطہ اراضی تعدادی 13 مرلے واقع موضع نندنہ منگرال کا سودا مبلغ 17 لاکھ پچاس ہزار میں قاسم حسین کیساتھ تحریر کیا۔

معاہدہ کے مطابق قاسم نے مجھے پانچ لاکھ روپے کی رقم موقع پر ادا کر دی جس کے بعد ہم قاسم کی سوزوکی میں شاہ باغ سے واپس چوکپنڈوری آ رہے تھے کہ چھپر اور چبوترہ سٹاپ کے درمیان دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار جنہوں نے ماسک پہن رکھے تھے نے اپنا موٹر سائیکل ہماری سوزوکی کیساتھ لگا دیا جس پر قاسم حسین نے سوزوکی روک لی۔

ملزمان موٹرسائیکل سے اتر کر ہماری سوزوکی میں آ گئے اور اسلحہ کی نوک پر میرے بازوں سے چار عدد طلائی چوڑیاں اور کانوں میں پہنی ہوئی بالیاں اور رقم مبلغ پانچ لاکھ روپے مجھ سے زبردستی چھین کر فرار ہو گئے۔

ملزمان نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھیں اور ہاتھا پائی میں ان کے ماسک بھی اتر گئے۔

(6)

اسلحہ کی نوک پر خاتون سے زیورات اور پانچ لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>