کہوٹہ؛ ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کی کہوٹہ میں کھلی کچہری عوام علاقہ نے مسائل سے آگاہ کیا۔ایس پی صدر نے عوام کی شکایات سن کر موقع پر احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی طاہر سکندر، ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر، ایس ایچ او تھانہ کلر سردار ذوا لفقار اور دیگر اہلکار موجود تھے۔حمیدہ بیگم کی شکایات پر موقع پر احکامات جار ی۔ اختر حسین کیانی نے کہا کہ گودام میں ڈکیتی ہوئی ایس ایچ او کی کاوشوں سے ایک ملزم گرفتار ہوا باقی کو بھی گرفتار کر کے مال بر آمد کیا جائے جبکہ دیگر افراد نے جانور چوری اور زمین پر قبضہ کے حوالے سے شکایات کیں۔
اس موقع پر چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی نے منشیات فروشوں کے خلاف دیدہ دلیری اور بڑے بڑے منشیات فروشوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او کہوٹہ عمر صدیق گجر، ڈی ایس پی طاہر سکندر کی تعریف کی۔ جبکہ اس موقع پر ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی،، صاحبزادہ مخدوم ادریس ہاشمی، مولانا ظہور اعوان نقیبی و دیگر نے پولیس تھانہ کہوٹہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ایس پی صدراحمد زنیر چیمہ نے کہا کہ کہوٹہ میں میری پہلی کھلی کچہری ہے۔
ہمارا مقصد عوام کے درمیان آکر انکے مسائل حل کرنا ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام اور پولیس کے درمیان دوریاں کم ہوں ہماری ٹیم پہلے ہی متحرک ہے اسکے علاوہ میرے آفس کے دروازے 24گھنٹے عوام کے لیے کھلے ہیں۔عوام کے مسائل اُنکی دہلیز پر حل کرنا ہماری کوشش ہے پی ٹی آئی کے راہنما سردار ارشد مجید نے مزید چوکیاں قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پرسنیئر صحافی ساجد جنجوعہ، سرپرست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی نے ایس پی صدر کو بتایا کہ تھانہ کہوٹہ میں نفری کی کمی ہے مزید گاڑیاں گشت کے لیے موٹر سائیکل نفری مہیا کی جائے۔
انھوں نے کہا کہ منشیات فروشی میں کمی ہوئی ہے مگر دیگر جرائم پیشہ افراد جن میں فحاشی کے اڈے، قبضہ مافیا،ڈکیتوں کے خلاف بھی کاروائی کو بہتر کیا جائے۔ایس پی صدر نے ڈی ایس پی کہوٹہ کو ہدایت کی کہ تھانہ کہوٹہ میں ضروریات کی کمی کہ حوالے سے تفصیلاً بتایا جائے۔ کھلی کچہری سے ہفتہ قبل میڈیا مساجد و دیگر ذرائع سے عوام کو زیادہ سے زیادہ اطلاع دی جائے۔
(22)