کلر سیداں: چور میڈیکل سٹور سے بیس ہزار روپے کی نقدی اور دو مساجد کے رکھے گئے دو چندہ بکس بھی اٹھا کر لے گئے۔
یہ واردات پنڈی روڈ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب شکیل میڈیکل سٹور پر ہوئی۔
نامعلوم ملزمان د کان کا شٹر کاٹ کر اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بیس ہزار روپے کی نقدی کے علاوہ دو مساجد کے رکھے گئے عطیات بکس کو بھی اٹھا کر لے گئے۔
(31)