وزیر اعظم آزادکشمیر سے سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد:وزیر اعظم ازادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف سابق ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری کی قیادت میں علماء مشائخ کے وفد کی ملاقات ، وزیر اعظم کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد اور پھول پیش کئے گئے وفد میں پیرزادہ ڈاکٹر مسعود رضا الرفاعی چیرمین انٹرنیشنل صوفی سکالرز فورم یوکے، علامہ حسن رضا سیفی صدر مرکزی میلاد کونسل اسلام آباد ، صاحبزادہ پیر انضمام الحق جامی زیب آستانہ عالیہ حضرت رکن الدین رح میرپور شامل تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کو قومی وحدت و یگانگت کے حوالہ سے کوششوں اور وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان و دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کے حوالہ سے بریف کیا، پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ پاکستان کے استحکام و تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اس مقصد کے لئے “اتحاد ملت کونسل “ کا پلیٹ فارم مشائخ ، علماء و دانشور شخصیات کو متحد و منظم کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ قومی سلامتی و اتحاد امت کے لئے بھرپور کردار ادا کیا جا سکے انہوں نے قومی بیانیہ پیغام پاکستان کے فروغ سے انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے کاوشوں کو تیز تر کیا جائے گا ۔

انہوں مزید کہا پاکستان کے دفاع ،سالمیت و حوشحالی کے لئے پوری قوم وزیر اعظم عمران خان و افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، اس موقع پر پیرزادہ ڈاکٹرمسعودرضا الرفاعی نے وزیر اعظم کو صوفیانہ تعلیمات کے فروغ کے لئے پاکستان ، آزادکشمیر و عالمی سطح پر کی جانے والی کو ششوں سے آگاہ کیا اور تجویز پیش کی آزادکشمیر میں عالمی معیار کی اسلامی یونیورسٹی قائم کی جائے جس کے لئے وہ نتیجہ خیز کوشش کر سکتے ہیں ۔

وزیر اعظم نے پیر علی رضا بخاری و اراکین وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان کی سالمیت ، تحریک آزادی کشمیر اور آزادکشمیر کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے وفد کی پیش کردہ تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ مثبت تجاویز و مشاورت اہمیت کی حامل ہے اس پر عمل درآمد کے لئے ہدایات جاری کی جائیں گی۔

(24)

وزیر اعظم آزادکشمیر سے سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری کی قیادت میں وفد کی ملاقات

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>