مندرہ:ناکہ لگا کر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والے  ملزمان گرفتار

گوجرخان:تھانہ مندرہ کے علاقہ بچیال لنک روڈ پر نا کہ لگا کر درجنوں افراد سے تیس لاکھ روپے مالیت مسلح ڈکیتی کے مرکزی ملزمان کو ایس ایچ او مندرہ ملک محمد خان نے اڑھا ئی ماہ بعد گرفتار کر لیا۔

محرر تھانہ مندرہ چوہدری ظریف کے مطابق صبور احمد ڈھوک کھوکھراں بچیال نے 16 نومبر کو پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ رات گیارہ بجے اپنے دوستوں کے ہمراہ کار جی ایل آ ئی مالیتی 25 لاکھ پچاس ہزار روپے پر گوجر خان سے اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ بچیاں لنک روڈ پر کنکریٹ کے دوپلر پڑے ہوئے تھے جیسے ہی گاڑی روکی 4 مسلح ڈاکو آگے اور ہمیں باہر نکال کر ہماری تلاشی شروع کر دی ۔

ہم تینوں سے تین عدد موبائل، مجھ سے پچاس ہزار اور معین سے چار ہزار روپے نقدی چھین لیے پلرز کی دوسری طرف کھڑی گاڑی ویگو میں سوار ایاز سکنہ گف کلر سے دو عدد موبائل،تیس بور پسٹل اور 3500 روپے اس کے ساتھی دلدار مظہرسکنہ گف کلر سے موبائل اور تیس بور پسٹل اسلحہ کی نوک پر چھین لیے۔

اسی دوران نوخیز،قمر، ابراہیم ، قیصرسکنہ ڈھوک کھوکھراں اورعدیل سکنہ للیانی بھی موٹر سائیکلوں پر سوار آ گئے ،چاروں ملزمان نے انہیں بھی روک لیا اور نوخیز موبائل اور دو سو روپے عدیل سے موبا ئل فون 15ہزار روپے قمر سے موبا ئل فون قیصرسے 53000روپے مرسلین سکنہ للیانی سے موبا ئل فون اور 14000روپے چھین کر میری کار کرولا میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

ایس ایچ او مندرہ ملک محمد خان اوران کی ٹیم نے تقریبا اڑھا ئی ماہ بعد گرفتار کر لیا ایس ایچ او مندرہ ملک محمد خان نے کہا کہ دو ڈکیتی کے دو مرکزی ملزمان ثاقب رشید سکنہ آدڑہ عثمان زادہ اورضمیر رشید سکنہ سیری کہوٹہ کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے کچھ مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا ہےعوامی سماجی حلقوں نے پولیس تھانہ مندرہ کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

(160)

مندرہ:ناکہ لگا کر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والے ملزمان گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>