کلر سیداں:چوروں نے مسجد کو بھی نہ بخشا،تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
سیف الرحمان سکنہ موہڑہ روپیال نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز صبح 8 بجے اپنے گھر سے مسجد کی طرف گیا اور جب مسجد کے مین گیٹ پر پہنچا تو دیکھا تالاٹوٹا ہوا تھا ۔
جب اندر جا کر دیکھا تو مسجد کے اندر والے دروازے کا تالابھی ٹوٹا ہوا تھا اور وہاں پرمسجد کے احاطے میں رکھا ہوا سامان جس میں ایک عدد موٹر مالیتی بائیس ہزار روپے،ایک عدد پائپ مالیتی دس ہزار روپے،دو عدد ریڑھیاں مالیت 16 ہزار روپے،بجلی کی تار مالیت 8 ہزار روپے،سریا مالیت 7 ہزار روپے،بیلچہ اور کلہاڑی پانچ عدد مالیت سات ہزار روپے غائب تھے۔
(44)