ڈکیتی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

روات: پیرودہائی پولیس نے رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، مسروقہ رقم 80 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ڈکیٹ گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں صفت اللہ، واحد ، محب اور ذاکر شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ رقم 80 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمدہوا، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہاہے۔

شناخت پریڈ کے بعدمزید برآمد گی کا تحرک کیا جائیگا،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے ایس ایچ او پیرودہائی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

(50)

ڈکیتی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>