اسلام آباد ائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ اور منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد:اسلام آباد ائیرپورٹ پر سکیورٹی فورسز نے دو بڑی کارروائیوں میں منی لانڈرنگ اور منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دوحہ جانے کیلئے ائیرپورٹ پہنچنے والی خاتون سے 79 ہزار ڈالرز ( ایک کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے ) برآمد ہوئے ، اے ایس ایف عملے نے سکیننگ کے دوران مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا جس کی جامعہ تلاشی لی گئی تو ڈالرز برآمد ہوئے ، خاتون شہناز شاہ نے 79 ہزار ڈالرز بڑی مہارت کے ساتھ کپڑوں میں چھپا رکھے تھے ۔

دوسری کارروائی میں دمام جانے والے مسافر کے قبضے سے 6 کلو گرام سے زائد آئس منشیات برآمد کی گئی ہے ۔ دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

(67)

اسلام آباد ائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ اور منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>