لاہور:نشتر کالونی کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر ملزم نے خواجہ سرا ءکو چھریوں کے وارکر کے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سراء ثناء کو اس کے پرانے دوست نے تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کردیا۔
خواجہ سراء پر حملہ کرنیوالے نوجوان بلال کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ساتھی خواجہ سراء نرگس کو بھی شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ملزم سے تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے۔
(89)