عثمان مرزا تشدد کیس،متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد:مقامی عدالت نے عثما ن مرزا تشدد کیس میں متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں،وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے جاری کیے۔

کیس کی سماعت کے دوران وکیل کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی کہ متاثرین شہر سے باہر ہیں، عدالت پہنچنے میں تین گھنٹے لگ جائیں گے ۔

بعدازاں عدالت نے تشدد کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

(72)

عثمان مرزا تشدد کیس،متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے وارنٹ گرفتاری جاری

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>