نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم 72 گھنٹوں میں گرفتار، مسروقہ رقم برآمد

روات:تھانہ گنجمنڈی پولیس نے اہم کارروائی کے دوران نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم 72 گھنٹوں میں گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمدکر لی ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی کی سربراہی میں گنجمنڈی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم محمد باسط کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضہ سے مسروقہ رقم 7 لاکھ 30 ہزار روپے برآمدہوئے،ملزم نے 3 روز قبل راجہ بازار کے علاقہ میں تاجر کی د کان سے نقب زنی کی واردات کی تھی۔

ایس پی راول نے ایس ڈی پی او سٹی اور گنجمنڈی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

(170)

نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم 72 گھنٹوں میں گرفتار، مسروقہ رقم برآمد

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>