روات:پیرودھائی پولیس نے شراب سپلائر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر کو گرفتار کر کے 162بوتل شراب برآمد کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر محمد عامر کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 162بوتل شراب برآمد کرکے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی راول کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے،منشیات جیسے ناسور کے خاتمہ کے لیے راولپنڈی پولیس بھر پور کریک ڈ اؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔
(169)