روات:سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے درج مقدمے میں گرفتار ملزم کو اپنے کمرے میں بٹھا کر کھانا کھلانے کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ روات ندیم عباس کو معطل کر دیا۔
روات پولیس نے چار جنوری کو ریٹائرڈ میجر محبوب حسین کی درخواست پر ملزم ملک فیصل عدنان اور دیگر کے خلاف اپنی ملکیتی زمین پر اسلحہ کے زور پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔
روات پولیس کے ایس ایچ اونے ملزم ملک فیصل عدنان کو حراست میں لینے کے بعد اسے تھانے میں اپنے دفتر کے اندر کھانا کھلایا اور بے تکلفی میں گفتگو کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او ساجد کیانی نے ایس ایچ او ندیم عباس کو فوری معطل کرکے تحقیقات کا حکم دیا
(107)