راولپنڈی:راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں ،دوموٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ مری کو ظفر اقبال نے بتایاکہ میں اپنے پمپ پر موجود تھا میرے ساتھ ملازم ، حامد اقبال ، اسرار احمد ، حسیب اللہ منیجر روم میں بیٹھے کھانا کھا رہے تھے جبکہ ایاز احمد اور جان شیر باہر فلنگ ڈیوٹی کر رہے تھے کہ اچانک 4 موٹر سائیکلوں پر 6 افراد سوار جو کہ مسلح پسٹل تھے پمپ پر آئے اورگن پوائنٹ پر الماری سے 19 لاکھ روپے، ایک رائفل 222 بور، تین بیگ جن میں ضروری کاغذات تھے جبکہ جان شیر ، حامد اقبال اور اسرار احمد سے موبائل چھین کرلے گئے ۔
تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں حسن صغیر کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور طلائی زیورات مالیتی 9لاکھ روپے اور 70ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ جھنڈاچیچی میں دوموٹرسائیکل سوار پسٹل کی نوک پرسرمد سلطان سیف سے موبائل ،30ہزارروپے اور 9پتھر مالیتی5ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ٹیپوروڈپر چور عبدالمنان حنیف کی دکان کے تالے توڑکر 40ہزار روپے ،میڈیسن و کاسمیٹکس سامان مالیتی 5ہزار روپے چوری کرکے لے گیا۔
تھانہ رتہ امرال کے علاقہ پوڑی پل کے قریب تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرزوہیب طاہر سے اڑھائی لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے،تھانہ وارث خان کے علاقہ میں بے نظیربھٹوہسپتال کے باہر معیز ذیشان بٹ سے دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر موبائل اور پرس چھین کرلے گئے جس میں 700 روپے اور شناختی کارڈتھا،تھانہ بنی کے علاقہ ڈگری کالج اصغرمال کے پاس دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر محمد عثمان غنی سے موبائل اور10ہزار500روپے،تھانہ بنی کے علاقہ امام باڑاچوک میں دوموٹرسائیکل سوار روحیل بھٹی سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 7ہزار روپے ۔
تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر اسد علی سے موبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ایران روڈپر دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر مجاہد علی سے موبائل جس کے بیک کور میں شناختی کارڈ تھاچھین کر طرف فرار ہو گئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ عبداللہ مسجد والی گلی میں سکول کے پاس تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر محمد خالد کے بیٹے محمد وارث سے موٹر سائیکل چھین کرلے گئے ،تھانہ سٹی کے علاقہ راجہ بازارمیں دوران خریداری محمدالیاس کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ سٹی کے علاقہ مری روڈپر محمدعباس کی دکان کی چھت توڑ کر نامعلوم چور 3لاکھ56ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ مظہرآبادمیں انور کے گھرسے نامعلوم چور2ڈونکی موٹریں بجلی مالیتی20ہزارروپے چوری کرکے لے گئے، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں کیرج فیکٹری کے قریب انور عادل کی گاڑی کی بیٹری 2ٹائر بلیو ٹوتھ ائیربرڈ وغیرہ چوری کرلیاگیا۔
(92)