کلر سیداں: کلر سیداں پولیس نے تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل مرید چوک کلر سیداں میں موبائل فون شاپ سے چوری کی واردات میں ملوث ملزم جبار حسین سکنہ سیالکوٹ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 38 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لئے ۔
ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر تین ساتھیوں جن کا تعلق بھی سیالکوٹ سے ہی ہے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان نے ڈیڑھ مال قبل ابرار انور نامی شخص کی دکان سے 76 کے قریب پن پیک موبائل فونز جن کی مالیت 14 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔
جس پر پولیس نے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم جبارنے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ چوری کی واردات میں اس کے دیگر تین ساتھی بھی شامل تھے جو سیالکوٹ فرار ہو چکے ہیں۔ملزمان کلر سیداں کے مختلف علاقوں میں پھیری کے ذریعے برتن فروخت کرنے کا کاروبار کرتے تھے اور اس دوران گرفتار ہونے والا ملزم مدعی کی دکان پر بھی اکثر آیا کرتا تھا۔
(142)