مانچسٹر میں عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا کنسرٹ بدنظی کا شکار

مانچسٹر: عطا اللہ عیسی خیلوی کے کنسرٹ میں بد نظمی اور ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کے بارے میں شو کے آرگنائزر کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے بتایا کہ لڑائی بریڈ فورڈ سے آئے دو بدمعاش گروپس نے شروع کی اور ہنگامہ کرنیوالے نشے میں دھت تھے۔

شو کے آرگنائزر نے ذوالفقار علی مہر نے میڈیا کو بتایا کہ عطاء اللہ عیسی خیلوی خیریت سے ہیں ، ہنگامہ کرنیوالے مرکزی کردار نے عیسی خیلوی کے ساتھ گانے کی ضد کی جس کے بعد سکیورٹی گارڈز کی مداخلت پر ہنگامہ شروع کر دیا۔ ذوالفقار علی مہر نے واضح کیا کہ پولیس کو ایمرجنسی نمبرز پر کال نہیں کی گئی۔

یا درہے کہ سیکورٹی گارڈز نے سٹیج کے سامنے رقص کرنے پر شرکاء کو منع کیا جس پر پاکستانی نوجوانوں اور سیکورٹی گارڈز میں تلخ کلامی ہوِئی جس کے بعد جھڑپ ہوگئی ۔عیسیٰ خیلوی کو ہنگامہ آرائی کی وجہ سے شو ادھورا چھوڑنا پڑا تھا ۔

عینی شاہدین کے مطابق پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بچوں اور فیملیز نے بھی کنسرٹ میں بڑی تعداد میں شرکت کی لیکن ہنگامہ آرائی پر لوگوں کی بڑی تعداد نے آرگنائزرز کے خلاف ہی احتجاج شروع کردیا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد عیسیٰ خیلوی کو سکیورٹی کے حصار میں ہال سے باہر لے جایا گیا۔

(127)

مانچسٹر میں عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا کنسرٹ بدنظی کا شکار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>