ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری زخمی، 6 گاڑیاں، 20 موٹرسائیکل غائب

راولپنڈی:راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں ، 14 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ ڈھوک شوکت میں ارسل جہانگیر کو کارمیں سوارنامعلوم ملزموں نے لفٹ دےکر گن پوائنٹ پردوموبائل اور3 ہزار روپے چھین لیے، مدعی نے جان بچانے کے لئے گاڑی سے چھلانگ لگا کر جان بچانے کی کوشش کی جو گرنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا۔

تھانہ مورگاہ کے علاقہ راہ امن روڈپر دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پر بریگیڈئیر(ر) ریحان جمشید کی گاڑی روک کر ان سےسے اور ان کی بیوی سے 8ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سنگھڑ ٹائون میں یاسر اپنے کمرے میں سورہاتھاکہ 2 نوجوان آگئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر اس سے پرس جس میں 38ہزار روپے ،اے ٹی ایم کارڈ ،ڈرائیونگ لائسنس ، شناختی کارڈ موجود تھے چھین لیا اور کمرے سے طلائی زیورات مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے لیکر فرار ہو گئے۔

تھانہ صادق آبادکے علاقہ اے بلاک میں ٹیلی کام کمپنی کا جنریٹر ٹیکنیشن راجہ کامران 87 ٹرمینل، بیڑیاں ،ڈرل مشین ٹول بکس کل مالیتی25 لاکھ روپے چوری کر کے لے گیا۔

تھانہ وارث خان کے علاقہ چمن زارکالونی میں محمد شکیل ایڈووکیٹ کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور لیپ ٹاپ لے گئے۔ چوری اور لوٹنے کے مزید واقعات تھانہ گنج منڈی،تھانہ رتہ امرال ،تھانہ پیرودھائی ،تھانہ وارث خان،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ مورگاہ،تھانہ نیوٹاؤن،تھانہ کینٹ ،تھانہ نصیرآباد،تھانہ صدربیرونی،تھانہ روات کی حدود میں ہوئے جن میں شہری جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(41)

ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری زخمی، 6 گاڑیاں، 20 موٹرسائیکل غائب

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>