ریاض:سعودی عرب میں پاکستانی نوجوان نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سعودی شہری کی جان بچا کر انسانی ہمدردی کی شاندار مثال قائم کر دی ہے اور سب کے دل جیت لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر قصیم میں سعودی شہری کی گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس گئی جس پرپاکستانی نوجوان سلیم نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اس کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی جان بچائی ۔سلیم نامی شخص کی اس بہادری کی غیرملکی سمیت سعودی صارفین کی تعریف کررہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقامی شہری کی گاڑی طوفانی لہروں میں پھنس گئی تھی۔مقامی شہری نے مدد کے لیے آواز لگائی جس پر پاکستانی نوجوان سلیم جان کی پروا کیے بغیر سیلاب میں محصور گاڑی کو بچانے کے لیے میدان میں آگیا اور قبل اس کے کہ گاڑی سیلاب کی نذر ہو اس نے فن کارانہ طریقہ سے محفوظ مقام منتقل کردیا۔
(204)