معمولی تلخ کلامی پربڑے بھائی کوقتل کرنے والا چھوٹا بھائی گرفتار

گوجرخان: مندرہ پولیس نےاہم کارروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پربڑے بھائی کوقتل کرنے والے چھو ٹے بھائی کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مندرہ کے علاقہ حامد جھنگی میں دو دن قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کرنے پر سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم گرفتارکرنے کا حکم دیاتھا۔

ایس ڈی پی اوگوجرخان کی سربراہی مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑے بھائی محمد علی کو قتل کرنے والے ملزم حامد علی کو 2دنوں میں ٹریس کرکے گرفتارکرلیا۔

واقعہ کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ مندرہ میں درج کیاگیا تھا۔

(8)

معمولی تلخ کلامی پربڑے بھائی کوقتل کرنے والا چھوٹا بھائی گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>