کلر سیداں:دوسرا آل پوٹھوہار سعید میموریل فٹبال ٹورنامنٹ موہڑہ دھیال میں اختتام پزیر ہو گیا۔
ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ فالکن کلب موہڑہ دھیال اور لکی سٹار کلرسیداں کے درمیان کھیلا گیا جس میں لکی سٹار نے ایک کے مقابلے میں چارگول سے کامیابی حاصل کر لی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان شہباز بھٹی،خاور بھٹی نے ایک ایک جبکہ سمیع اللہ بھٹی نے دوگول سکور کئے، لکی سٹار کے کپتان شہباز بھٹی مین آف دی میچ جبکہ ساحل خٹک بہترین گول کیپر قرار پائے۔
ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ تھی کہ فاتح ٹیم میں چار بھائی شہباز بھٹی،سمیع اللہ بھٹی،ہارون بھٹی،شاہ زیب بھٹی لکی سٹار کی طرف سے شریک ہوئے ان کا تعلق گاؤں چکمرزا سے ہے اور فٹبال کے ساتھ ساتھ کبڈی کے بھی بہترین کھلاڑی ہیں۔
(11)